جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی : لانڈھی فیکٹری میں آگ کیمیکل ڈرموں کی وجہ سے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لانڈھی فیکٹری کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہواہےکہ فیکٹری میں سیفٹی کا کوئی نظام نہیں تھا جبکہ آگ کیمیکل ڈرموں کی وجہ سے لگی۔

تفصیلات کےمطابق دوروز قبل لانڈھی کے صنعتی علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ آگ فیکٹری میں موجود کیمیکل ڈرموں کےباعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ابتدائی رپورٹ کےمطابق 2روزقبل لانڈھی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے فیکٹری کا 25فیصدحصہ متاثر ہواجبکہ بوائلر اور پروڈکشن یونٹ آگ سے محفوظ رہا۔

لانڈھی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی اطلاع فائر اسٹیشن کو 2بجکر 35منٹ پرملی جس کےفوراََ بعد فائربریگیڈکی گاڑی روانہ کی گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی : لانڈھی میں فیکٹری آگ کی نذر ہوگئی

ریسکیوآپریشن میں کے ایم سی کے 12فائرٹینڈرز،2باؤزر،ایک اسنارکل کےعلاوہ کے پی ٹی کے 3فائر ٹینڈرز نےبھی حصہ لیا۔ابتدائی رپورٹ کےمطابق گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کو 3بجکر 5منٹ پرتیسرے درجے کی آگ قرار دیاگیا۔

یاد رہےکہ دوروزقبل لانڈھی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے وہاں موجود کروڑوں مالیت کا کپڑا اور مشینری راکھ ہوگئی۔

واضح رہےکہ لانڈھی کی بدقسمت فیکٹری میں کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد فائربریگیڈ کی جانب سے آگ پر قابو پالیا گیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں