جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ساہیوال میں سفاک زمیندار نے دو بچوں پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں اوباش نوجوانوں کی 2 بچوں کو جلانے کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں معمولی تکرار پر 2 کمسن بچوں کو تیل چھڑک کر جلانے کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی، اہل علاقہ نے موقع پر آگ بجھا کر دونوں بچوں کو بچالیا۔

ورثا کی جانب سے سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کردی گئی۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق آگ سے سات سالہ بچے اور چھ سالہ بچی کے بازو جھلس گئے، بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال  میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، محمد نوید رحمانی کے بیٹے اور بیٹی دونوں باہر نکلے تو جاوید آلو والے کے بیٹے محمد محسن نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ زمیندار کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، بااثر افراد کی وجہ سے پولیس مقدمہ بھی درج نہیں کررہی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محمد نوید رحمانی کے بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ملزموں کو جلد گرفتار کرکے ان بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر آرپی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید برآں اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملوث دونوں ملزمان کے خلاف مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں