باجوڑ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بارودی سرنگ کے دھماکے اور شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا میں حوالدار مشتاق اور حوالدار خورشید شامل ہیں۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے باجوڑ دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے دہشت گردوں کے شکست خوردہ ہونے کی دلیل ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔
وزیر اعظم نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔