تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کراچی میں پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ جاں بحق ‘ چار زخمی

کراچی: شہرقائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع گلشنِ غازی بلاک اے کے ایک مکان پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب پہاڑی تودہ سرک کر مکان پر آگرہ۔

پہاڑ سے گرنے والے تودے کا وزن مکان کی چھت برداشت نہ کرسکی اور زمیں بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ ضمیر گل‘ اس کی دوبیٹیاں اور ایک بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ضمیر گل کی اہلیہ سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق ملبے سے نعشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گلستانِ جوہرمیں تودہ گرگیا


یاد رہے کہ سنہ 2015 میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر، سات بچوں اور تین خواتین سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -