اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس لنگر خانے کا آغاز ہوگیا، لنگر خانے میں روزانہ 300 افراد کو کھانا مفت ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش مراکز ایک دن کے لیے ملک بھر میں بند رہیں گے۔
آج بینکوں کی سالانہ ایک روزہ چھٹی کی وجہ سے احساس ایمرجنسی کیش مراکز ایک دن کیلیئے ملک بھر میں بند رہیں گے۔
#EhsaasByPMIK #EhsaasSabKa #EhsaasEmergencyCash #Ehsaas @Ehsaas_Pk @PakPMO @pid_gov @MoIB_Official @bisp_pakistan @appcsocialmedia @RadioPakistan— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 1, 2020
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کیش مراکز بینکوں کی سالانہ چھٹی کی وجہ سے بند رہیں گے۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس لنگر خانے کا آغاز ہوگیا، لنگر خانے میں روزانہ 300 افراد کو کھانا مفت ملے گا۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لنگر خانے کا افتتاح کیا۔
صوبۂ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس لنگر خانے کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے قائم کیئے گئے اس لنگر خانے میں روزانہ 300 افراد کو کھانا مفت مہیا کیا جائے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لنگر خانے کا افتتاح کیا۔#EhsaasLangar #EhsaasByPMIK #EhsaasSabKa pic.twitter.com/HR1hTvEGSO
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 1, 2020
خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ صارفین کی معاونت کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، حکومت نے صارفین کی ضرورت کے مدنظر ہدف میں اضافہ کرتے ہوئے 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار کا نیا ہدف مقرر کر دیا۔
کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 145 ارب 29 کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔