جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

این ڈی ایم اے کو وبا سے نمٹنے کے لیے بڑی رقم جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ نے بر وقت اقدام کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کو بڑی رقم جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی جانب سے صحت کے شعبے میں صلاحیت اور استعداد کار کو بڑھانے کے لیے خطیر رقم جاری کی گئی ہے، این ڈی ایم اے کو اس سلسلے میں 50 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے، ادارہ اس فنڈ سے ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز، ماسک اور حفاظتی سوٹس، RNA ایکسٹریکشن کٹس، موبائل ایکسرے مشین، کلینکل ICU سرنج پمپس، تھرمل گنز اور اسکینر خریدے گا۔

کرونا کیخلاف جنگ، چین نے پاکستان کیساتھ دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اس سلسلے میں 25 مارچ کو این ڈی آر ایم ایف، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے مابین معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے، ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چین سے پہلا جہاز سامان لے کر کراچی ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔ یہ جہاز 10 لاکھ فیس ماسک جن میں N95 ماسک بھی شامل ہیں لے کر پاکستان آیا ہے۔

حفاظتی ماسک اور دیگر سامان چین کی جیک ما اور علی بابا فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھجوایا گیا ہے، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ چین ہر اچھے برے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

+ posts

عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں