بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لبنانی دارالحکومت بیروت زوردار دھماکے سے لرز اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا تاہم جائے دھماکا سے دھویں کے سرخ بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

 

سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے قریب گودام میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی جارہی ہیں۔

دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اطراف کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں