اشتہار

جہانگیر ترین کو بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : استحکام پاکستان پارٹی میں پنجاب سے پارلیمنٹیرین کا بڑا گروپ شامل ہونے کو تیار ہے ، اس حوالے سے سربراہ ملک غضنفرکی ساتھیوں سےمشاورت حتمی مراحل میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹیرینز کے بیس ارکان پر مشتمل بڑے گروپ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کی تیاری کرلی۔

ہم خیال چھینہ گروپ سربراہ ملک غضنفرکی ساتھیوں سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، ذارئع نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور غضنفر چھینہ کا مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

ہم خیال چھینہ گروپ میں بیس کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں، ہم خیال چھینہ گروپ رواں ماہ میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرےگا۔

یاد رہے سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا اعلان کرتا ہوں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، سیاست میں تاخیر سے آیا لیکن کسی مقصد کیلیے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں اصلاحات کیلیے پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں محنت کی، آئندہ دنوں میں ایسے شواہد آ جائیں گے کہ ہم نے کس قسم کی محنت کی، پاکستان میں اصلاحات لانا ہمارا مقصد تھا جس کیلیے ہم نے محنت کی، بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا اور لوگ پی ٹی آئی سے بد دل ہونا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا وہ منشور نہیں تھا جس پر وہ چل پڑی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں