اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانیوں کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں ماہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان پہنچیں گی ، جس میں سے 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نے خریدی ہے، ویکسین میں موڈرنا، فائزر، آسٹرازنیکاویکسین ، سائینو ویک وغیرہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ای پی آئی کے ذرائع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی ، تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی ، رواں ماہ آنے والی 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نےخریدی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں ماہ موڈرنا، فائزر، آسٹرازنیکاویکسین ، سائینو ویک، کین سائینو، سائینو فارم پاکستان لائی جائےگی جبکہ پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے آسٹرازنیکا ویکسین ملنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق رواں ماہ پاک ویک ویکسین کیلئےبھاری خام مال درآمدکیاجائےگا، پاکستان پاک ویک کیلئے خام مال چینی کمپنی کین سائینو سے لے گا۔

ذرائع نے کہا گزشتہ 4روزمیں45 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں اور آئندہ 2 روز میں چین سے 20 لاکھ سائینو ویک ڈوز پاکستان پہنچیں گی جبکہ چین سے سائینو ویک کی اگلی کھیپ 20 جولائی کے بعد ملے گی۔

خیال رہے کوویکس سے2جولائی کو25لاکھ موڈرنا ڈوز پاکستان کو مل چکی ہیں جبکہ گزشتہ 48 گھنٹے میں چین سے 20 لاکھ سائینوفارم لائی جا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں