تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دنیا کا سب سے بڑا کدو

نیویارک: امریکی ریاست یوٹاہ کے کسان نے 830 کلوگرام سے زیادہ کا کدو کاشت کر کے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست یوٹاہ پیٹھا کدو کی پیداوار کے حوالے سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے جہاں ہرسال پیدا ہونے والے کدو اپنے وزن اور سائز کے اعتبار سے دوسرے علاقوں کی نسبت بڑے ہوتے ہیں۔

رواں سال تیار ہونے والی فصل میں کم از کم 8 ایسے کدو تیار ہوئے جن کا وزن چار سو پچپن 830 کلوگرام سے زیادہ ہے، ان کدوؤں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

یوٹاہ میں کدو کی فصل تیار ہونے ے بعد سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے، حال ہی میں منعقد ہونے والے 16ویں سالانہ مقابلے میں محمد صادق نامی کسان کو پہلا انعام دیا گیا اُس کے ہاں 1826 پاؤنڈ یعنی 830 کلوگرام سے زیادہ وزن کا کدو تیار ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب اتنے زیادہ وزن کا کدو ایک عام کسان کی زمین پر تیار ہوا کیونکہ اس سے قبل فارم ہاؤسز میں ان کی پیدائش کے لیے انتظامات کیے جاتے تھے۔

زیادہ وزن کے پیٹھا کدو کے مقابلے کی ایک اور تقریب 10 اکتوبر کو پلیزنٹ گروو شہر کے ایک فارم میں منعقد کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -