اشتہار

لاڑکانہ، سیلابی پانی میں بس الٹ گئی، دلہن کی والدہ، 5 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

 لاڑکانہ میں سیلابی پانی میں باراتیوں کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں دلہن کی والدہ سمیت 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں روڈ پر لگائے گئے کٹ کے مقام پر سیلابی پانی میں باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود امدادی کارروائیاں مکمل نہ ہوسکیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رات ہونے کے باعث امدادی کارروائی کا عمل روک دیا گیا ہے۔جائے حادثہ پر جبکہ امدادی کارروائیوں کے لیے اہل علاقہ اپنے خرچ پر ہیوی مشینری منگوائی گئی۔

- Advertisement -

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشین کے لیے دیا گیا ڈیزل بھی کم پڑ گیا جس کے بعد اہل علاقہ اور باراتیوں کے ورثا نے مشینری میں ڈیزل ڈلوایا۔

 حادثے میں جاں بحق دلہن کی والدہ اور بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

یہ پڑھیں: سیہون، حادثے میں خواتین ، بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

ادھر بدین کڈھن روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ بس، ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں باپ اوربیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر سیلاب کے دوران پڑنے والے شگاف کے باعث مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں