تازہ ترین

لکی مروت میں پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں پولیس اہلکار تحسین اللہ شہید جب کہ ایک دہشتگرد مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لکی مروت میں رات گئے دہشتگردوں نے پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار تحسین اللہ کو شہید کردیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد بھی مارا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اطراف کے علاقے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق دیگر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -