جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

‘نواز شریف تشریف لائیں گے تو اڈیالہ جیل جائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینئرسیاست دان اور ماہر قانون لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف تشریف لائیں گے تو اڈیالہ جیل جائیں گے، ان کی نااہلی ایکٹ سے ختم نہیں ہوسکتی، آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاست دان اور ماہر قانون لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی فکر تھی تو14مئی کوالیکشن کیوں نہیں کرایاگیا، سپریم کورٹ کی بھی توہین کی گئی ،آج تک الیکشن نہیں کرائے گئے۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ اپنی جگہ موجودہے، الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست محفوظ کی گئی تواس سےفرق نہیں پڑتا، بات سیدھی ہے کہ حکومت کی جانب سے توہین عدالت کی گئی۔

- Advertisement -

لطیف کھوسہ نے کہا کہمسپریم کورٹ کے حکم کےمطابق نااہلی تاحیات ہے، نااہلی مدت کے لیے 62 ون ایف میں آئینی ترمیم کرنی پڑے گی، سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ ہے نواز شریف پارٹی صدارت نہیں کرسکتے، نواز شریف آئیں گے تواڈیالہ جیل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ دورجمہوریت میں بدترین دورہوگا، موجودہ حکومت کا دور تاریخ میں بدترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا، یہ لوگ کسی کے پیچھے نہیں چھپ سکتے،عوام سب جانتے ہیں۔

سینئر سیاست دان نے کہا کہ اس حکومت نےعدالتوں کی تضحیک کی ہے، ایک ہی پارٹی ہے، جو سب اقدامات کررہی ہے، جس کا نام ن لیگ ہے، ساری وزارتیں مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، یہ ایک ہی پارٹی ہے، جس نے 10 کروڑ عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا۔

لطیف کھوسہ نے ایک سوال پرکہا ن لیگ کی نیت الیکشن کرانے کی نہیں جب تک بیلٹ پیپرپربلا موجود رہے گا یہ الیکشن سے خوف کھاتے رہیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں