جمعرات, جون 6, 2024
اشتہار

نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے، لطیف کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف نےملک کابراحال کردیاہے،حلف نامے سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، حلف نامےمیں تبدیلی سےپوری قوم کوتکلیف ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف نے ملک کا براحال کردیا ہے، حلف نامے سے شق ختم کرنے والے بھی حکومت کےلوگ تھے، سازش اس لئےکی گئی کہ عدالت میں چلنےوالےمقدمات رک جائین۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم ضیااللہ آفریدی سےمتعلق کیس کوختم کرناچاہتےتھے، پی ٹی آئی کے وکیل نے آج پھر تاریخ حاصل کرلی ، ضیااللہ آفریدی کو پرویز خٹک پر اعتراض کرنے پر پارٹی سےنکالاگیا، پارٹی سے نکالنے پر رکن آزاد حیثیت میں عوام کی نمائندگی کرتا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں :  وزیراعظم شاہد خاقان اگلے ماہ تک اسمبلی تحلیل کردیں گے، لطیف کھوسہ


عمران خان پر تنقہد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواجیسی بدترین حکمرانی کسی اورصوبےمیں نہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حلف نامے سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچاناہوگا، زاہدحامدیاانوشہ رحمان سمیت جوبھی ملوث ہوسامنےلایاجائے، حلف نامےمیں تبدیلی سےصرف مذہبی جماعت کوتکلیف نہ تھی، حلف نامےمیں تبدیلی سےپوری قوم کوتکلیف ہوئی۔

سردارلطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ سازش حکومت نےخودکی تھی اوروہ اس کوخودہی بھگتے، لاشیں گرائی گئیں ان کاجواب کون دےگا، یہ کہناغلطی کلرک سےہوگئی توجان نہیں چھوٹےگی،لطیف کھوسہ

چوہدھری نثار کے بیان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ موجودہ وزیرداخلہ کونالائق کہہ رہےہیں، دھرنے والوں کو بٹھانے والے بھی آپ ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں