جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت میں بات کے دوران قہقہے لگ گئے۔

عمران خان اپنے خلاف 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچے جہاں درخواستوں پر جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں عمران خان نے بیان دیا کہ میرے خلاف اتنے کیسز ہوگئے ہیں کہ کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی، زمان پارک میں جو کچھ ہوا ایسا لگ رہا تھا ہم دہشتگرد ہیں، عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ آپ نے معاملے کو دیکھا۔

عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ہم تو گھر میں پھنسے ہوئے تھے پتا نہیں تھا کہ باہر کیا ہو رہا ہے، مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی، میں ڈیڑھ ماہ سے کہہ رہا تھا کہ حملہ ہوگا مگر سکیورٹی نہیں دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جس عدالت میں مجھے بلا رہے ہیں وہاں قتل کے لیے ٹریپ بچھایا گیا ہے، وہاں تو دہشتگردی کے واقعات ہوئے جن میں ججز بھی قتل ہوئے، میں قانون کی پاسداری کرنے والا ہوں بس مسئلہ سکیورٹی کا ہے۔

اس دوران عدالت میں عمران خان کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف 94 مقدمات درج ہیں۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ ’لگتا ہے یہ سینچری پوری کریں گے۔‘ چیئرمین پی ٹی آئی کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں