جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

بھارت میں عربی کے فروغ کیلیے ’’ماہ عربی زبان‘‘ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں عربی زبان کے فروغ اور تعلیمی نصاب کی تیاری کے لیے جولائی کو عربی زبان کے مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگویج نے بھارت میں عربی زبان کے مہینہ منانے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پروگرام دہلی اور کیرالہ میں 26 جولائی تک جاری رہے گا، جس کا مقصد انڈیا میں عربی زبان کے تعلیمی نصاب کو تیار کرنا، اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا، مثبت امیج اور زبان کو فروغ دینا ہے۔

یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں سے ایک ہیومین کیپیبلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے مقاصد کے مطابق اس شعبے میں مملکت کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سیکرٹری جنرل عبداللہ بن صالح الواشمی نے کہا کہ اکیڈمی نے اپنی حکمت عملیوں اور سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی ہدایت کے مطابق عربی زبان کو آگے بڑھانے کیلیے مقامی اور عالمی سطح پر مختلف اقدامات کیے ہیں اور یہ پروگرام ان میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں غیر عربی داں افراد کو عربی زبان سکھائی جائے گی، عربی زبان اور اس کے علوم کو دنیا بھر میں لے جانے کے لیے مملکت کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا،اساتذہ کی تربیت پربراہ راست کام کیا جائے گا اور ان کی قابلیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں