جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سندھ میں اساتذہ کیلیے ای ٹرانسفر پالیسی کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں اساتذہ کےتبادلوں اور تعیناتی کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کا آغاز کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کو تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے نئی سہولت فراہم کر دی۔ ‏وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایس ایس آئی ایم ایس ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ اساتذہ کو تبادلے و تقرری کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اساتذہ ‏ای پورٹل کے ذریعے درخواستیں دےسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکےباعث اس سال پالیسی کا آغاز 6 جولائی سےکیا گیا ہے اور آئندہ سال میں ‏اس کا آغاز نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہوگا۔

وزیرتعلیم کے مطابق اس پالیسی کےتحت 3زونزبنائیں گئے ہیں ریڈ زون،دوسراگرین اور تیسرابلو زون ‏ہوگاصرف ریڈ زون اساتذہ ہی اپناتبادلہ گرین زون میں کرا سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں