ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

”اپنی تلاوت درست کریں“ مسجد نبویؐ میں نئے پروگرام کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ’اپنی تلاوت درست کریں‘ کے عنوان سے ایک نئے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ نئے شروع کیے گئے پروگرام کا مقصد طلباء کی تلاوت قرآن پاک کو بہتر بنانا ہے۔

اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے طلباء کو تلاوت کے لیے درکار تمام مہارتیں فراہم کی جائیں گی اور اس سے طلباء میں قرآن پاک کی تلاوت میں دلچسپی بڑھے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض الجنہ میں آمدورفت کے حوالے سے آسانی پیدا کرنے کے لئے اور راہداریوں کا نیا نظام جاری کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ زائرین کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ کی زیارت کا پرمٹ دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ’نیا پرمٹ 365 دن گزرنے پر نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔‘

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق اہم ہدایات جاری

واضح رہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ زائرین کو جملہ خدمات کی فراہمی اور زیارت و عبادت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے موثر جامع حکمت عملی اختیار کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں