تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب میں بغیر ڈرائیور بس سروس کا آغاز

ریاض : سعودی عرب کامیابی کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بغیر ڈرائیور بس سروس کا آغاز کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاؤسٹ) میں دو بسوں سے لوکل موٹرز اور ایزی مائل کمپنیوں کے اشتراک سے اس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کمپنیاں بغیر ڈرائیور ٹرانپسورٹ ٹیکنالوجی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کاﺅسٹ) کے اس اقدام سے اسمارٹ بسوں کا پروگرام نافذ ہوگیا ہے جو بہت جلد ملک بھر میں پھیل جائے گا۔

کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر ٹونی چن نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ڈرائیور بس سروس ٹیکنالوجی اس لیے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ دنیا کے سامنے ہماری مصنوعی ذہانت میں کی جانے والی تحقیقات سامنے لائی جاسکیں۔

کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے مطابق ’سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی (ساپٹکو) اور ہمارے درمیان اسٹراٹیجک شراکت ہے۔ ساپٹکو اسمارٹ بس چلانے اور تربیت یافتہ ملازم فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیور بسیں چلنے سے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں جدت کا مستقبل تابناک ہوگا۔

Comments

- Advertisement -