جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حکومت کا کرپشن کے خاتمے کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ضابطہ فوجداری سے متعلق نیا قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ضابطہ فوجداری سے متعلق قانون جلد پیش ہوگا، تمام جماعتوں کو خوش دلی سے یہ قانون قبول کرنا چاہئے۔

[bs-quote quote=”کرپشن کے خلاف قانون سازی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر قانون”][/bs-quote]

وزیر قانون نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لارہے ہیں جس کے تحت کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو 20 فیصد انعام دیا جائے گا اور ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نئے قانون پر ابھی کام جاری ہے جلد پیش کریں گے، بدعنوانی کے خلاف قانون کے لیے مختلف تجاویز آرہی ہیں، تجاویز پر مکمل مشاورت کے بعد شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی کرپشن کو روکنے کی ضرورت ہے، کرپشن کے خلاف قانون سازی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، عوام حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں۔

وزیر قانون کے مطابق کسی بھی کرپشن کے کیس کا غیرجانبدار کمیشن جائزہ لے گا، کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون درکار ہے، وسل بلوور پروٹیکشن ایکٹ جلد اسمبلی میں پاس کرانے کی کوشش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں