اشتہار

وکلا تحفظ کے بل پر کام جاری ہے، وزیر قانون

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلا کے تحفظ بل پر کام جاری ہے اور آئندہ دو تین ہفتوں میں پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گزشتہ روز ایک حملے میں قتل ہونے والے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی عدالتوں کے احاطوں میں سیکیورٹی ناکافی ہے۔ بار روم میں ایسا واقعہ ہونا بہت تشویش ناک اور امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ عدالتوں میں سیکیورٹی کی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جنازے میں شرکت کیلیے آیا ہوں۔ وزیراعظم نے ذمے داری سونپی ہے کہ میں اس معاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہوں۔

قبل ازیں سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ باغ ناران حیات آباد میں ادا کی گئی جس میں سیاسی وسماجی رہنماؤں اور عزیز واقارب کے علاوہ وکلا برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ عبدالطیف آفریدی کو گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے موقع واردات سے ملزم کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سینیئر وکیل کو 6 گولیاں لگی تھیں۔ انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں