اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بریڈ پٹ نے انجلینا جولی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ہولی ووڈ اداکارہ بریڈ پٹ نے سابقہ بیوی و معروف اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف بریڈ پٹ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں انجلینا جولی کے خلاف الزام عائد کیا گیا ہے کہ انجلینا جولی نے فرانس کی جائیداد غیرقانونی طریقے سرمایہ کار کو فروخت کردی، جبکہ معاہدے کے تحت دونوں کی بغیر اجازت جائیداد کے شیئرز فروخت نہیں کیے جاسکتے۔

خیال رہے کہ معروف اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ سال 2004 سے قریبی دوست تھے اور سال 2014 میں انہوں نے شادی کرلی لیکن یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکا اور سال 2016 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں