کراچی : اے آر وائی نیوز کے وکیل بیرسٹر ایان میمن کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا، چیئرمین پیمرا اورکیبل آپریٹرز پر ایکشن کرنے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بندش کو چیلنج کیا ہے۔
وکیل اے آر وائی نیوز کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر اب تک اے آر وائی نیوز کی نشریات کو مکمل طورپربحال نہیں گیا، اس لئے ہم چیئرمین پیمرا اورکیبل آپریٹرز پر ایکشن کرنے جارہے ہیں۔
بیرسٹر ایاز میمن نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیمرا اور کیبل آپریٹر چینل کی نشریات کو بحال کریں۔
وکیل نے مزید کہا کہ پیمرانےتمام ذمہ داری کیبل آپریٹرز پرڈالی ہے لیکن قوانین کے مطابق پیمراکی اجازت کے بغیرچینل کو بند نہیں کیا جاسکتا۔
گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے وکیل ایان میمن نے بتایا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پراب تک مکمل عملدرآمد نہیں ہوا،پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات مکمل بحال کرانی ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نشریات بحال کرانےکےلیےپیمراکو واضح حکم دے چکی،پیمرا کی جانب سے تمام ذمہ داری کیبل آپریٹرز پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، پیمرا ایکٹ کے تحت کیبل آپریٹرز پیمرا کی اجازت کے بغیر نشریات نہیں روک سکتے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ پیمرانےہدایت نہیں کی توکیبل آپریٹرکیسے نشریات بندکرسکتے ہیں، کیبل آپریٹرز نے ازخود نشریات بند کی تو پیمرا نے کیا کارروائی کی۔