تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

شکر گڑھ میں مقدمے کی پیروی سے انکار پر وکیل قتل

شکر گڑھ میں زمینی تنازع کے مقدمے کی پیروی کرنے سے انکار پر وکیل کو بیچ سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کر کے مسلح افراد نے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ کوٹ نیناں کی حدود میں پیش آیا، مقتول کی شناخت چوہدری طارق ایڈووکٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری طارق ایڈووکیٹ کچہری سے چھٹی کے بعد گھر جا رہے تھے، مخالفین نے راستے میں روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

مقتول ملزمان کا مخالف وکیل تھا اور زمینی تنازع کے مقدمے کی پیروی کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا

دوسری جانب آج دارالحکومت اسلام آباد میں ایک فلیٹ سے ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انہیں زہریلی چیز نے کاٹا ہے۔

پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ گزشتہ اتوار سے کسی سے رابطے میں نہیں تھے، ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی۔

سمیع اللہ نے اس بات کا ذکر گھر والوں سے بھی کیا تھا۔ ان کا ڈاکٹرز سے بھی رابطہ رہا۔ موت دو روز قبل ہوئی۔

Comments