تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب کی ملاقات کس طرح ہوئی؟ جانئے ان کی زبانی

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے زریعے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں دونوں اسٹارز نے یہ راز کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک اسٹار جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، جس میں دونوں ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ کس طرح ان دونوں ٹک ٹاکرز کی ملاقات ہوئی تھی اور بعد ازاں وہ نکاح کے بندھن میں بندھے۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے دونوں اسٹار سے سوال کیا کہ پہلے ٹاک ٹاک پر کون آیا، جس پر کنول آفتاب نے بتایا کہ ذوالقرنین نے پہلے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا، دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟ کے جواب پر ذوالقرنین نے بتایا کہ ایک ایونٹ میں ہم دونوں کی ملاقات ہوئی تھی، مجھے اس کنسرٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا، اسی کنسرٹ میں کنول بھی موجود تھیں، جب ہماری پہلی ملاقات ہوئی تو گفتگو میں کنول نے بتایا کہ میرے ٹک ٹاک پر ایک ملین فالورز ہیں۔

کنول آفتاب نے گفتگو میں کہا کہ پہلی ملاقات میں ذوالقرنین نے مجھے بتایا کہ میرے 1.3 ملین فالوورز ہیں، ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر فالوورز بڑھانے کے لئے لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کو بہت محنت کرنا پڑتی ہے، جس کی کنول آفتاب نے بھی تائید کی۔

ندا یاسر نے دونوں ٹک ٹک اسٹار سے سوال کیا کہ کس طریقے سے فالوورز کو بڑھایا جاتا ہے؟ جس پر ذوالقرنین نے بتایا کہ آپ چاہے کوئی سنجیدہ قسم کی ویڈیو بنائیں یا شرارتوں بھری، عوام کو صرف تفریح کا موقع چاہیئے۔

ذوالقرنین سکندر  نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شروع سے والدین نے فری ہینڈ دیا تھا کہ جو دل چاہتا وہ کروں ، میں ذاتی طور پر وہ وکیل بننا چاہتا تھا، اس کا اظہار میں نے گھر والوں سے بھی کیا تھا، مگر ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے ملنے والی شہرت کے باعث میرے والدین نے مجھے کہا کہ اسی کو جاری رکھو۔

Comments

- Advertisement -