جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کو زہریلی چیز نے کاٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جی نائن ون میں فلیٹ سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ، ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کی لاش پولیس اورساتھی وکلا نے فلیٹ سے برآمد کی۔

پولیس نے بتایا کہ ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ گزشتہ اتوار سے کسی سے رابطے میں نہیں تھے، ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سمیع اللہ کو زہریلی چیز نے کاٹا ہے، سمیع اللہ نےاس بات کاذکراپنےگھروالوں سےبھی کیا تھا۔

سمیع اللہ کا ڈاکٹرز سے بھی رابطہ رہا، موت دو روز قبل ہوئی، ایڈووکیٹ سمیع اللہ کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں