منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

بجلی 25 فیصد سستی کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے بجلی 25 فیصد سستی کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر ابوذر شاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگی بجلی نے ملکی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے کیونکہ پیداواری لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔

ایل سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور 19 روپے فی یونٹ کیپیسٹی چارجز پاکستانی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔

- Advertisement -

ابوذر شاد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بجلی کے نرخوں میں 25 فیصد کمی کرے تاکہ معیشت کو بحال کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی پاکستان کی برآمدات کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ سابق نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کرنے سے بجلی 9 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی اور ڈسٹری بیوشن وٹیکسز میں 4 روپے کمی سے ایک ہزارارب کی بچت ہوسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز جتنی بجلی بنا رہے ہیں اتنی رقم ادا کی جائے ، ٹاسک فورس نے آئی پی پیز کی مکمل تحقیقات کیں، مذاکرات جاری ہیں تاہم گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین اور کاشتکار بجلی کی قیمتوں میں کمی کا انتظار کر رہے ہیں۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں