ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

معروف بھارتی اداکار اپنے ہی والدین کے خلاف عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کے مشہور اداکار جوزف وجے نے اپنے والدین سمیت گیارہ افراد کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کےلیے جوزف وجے چندرشیکھر کی جانب سے اپنے ہی والدین کے مقدمہ درج کرنے کا حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے، درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جو وجے کے نام سے مشہور اداکار کے والدین ان کے نام سے سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرچکے ہیں اور پارٹی کے عہدے بھی تقسیم کردئیے ہیں۔

اداکار نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے والدین کو ان کا نام لے کر عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتوں سے روکا جائے۔

تامل اداکار کی جانب سے عدالت میں مقدمہ درج کروانے کا واقعہ باپ چندرشیکھر کے اس دعوے کے بعد رونما ہوا جس میں انہوں نے جوزف وجے کی سیاست میں قدم رکھنے کا دعویٰ کیا۔

ایس اے چندرشکھر نے اس سلسلے میں ایک سیاسی جماعت بھی رجسٹرڈ کروائی، جس کا خزانچی اپنی اہلیہ شوبھا، صدر رشتے دار پدمنابھن جبکہ جنرل سیکریٹری وجے کو نامزد کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں