اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی مذمت سمیت آئندہ انتخابات کے لیے حکمت علمی پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے پارلیمانی بورڈ کے اراکین شریک ہوئے جس میں آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا عمل فوری شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا آن لائن درخواستیں طلب کرنے اور کوئف مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آن لائن درخواست فارم پی ٹی آئی کے آفیشل ویب سائٹ پر آج سے دستیاب ہوں گے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے خواہشمند امیدوار ایک لاکھ روپے بطور زر جمع کرانے کے پابند ہوں گے اور صوبائی اسمبلی امیدوار 50 ہزار روپے بطور زر ضمانت جمع کرائیں گے جبکہ اجلاس میں حتمی امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہم کشمیرکو لاوارث نہیں چھوڑسکتے، شیریں مزاری
ترجمان کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سیل کی طریقہ کار اور انتخاب کے مراحل پر بریفنگ دی گئی تاہم پنجاب، اسلام آباد کے امیدواروں پر غور کے لیے پی ٹی آئی اجلاس 14، 15 اپریل کو ہوگا جبکہ کے پی کے اور فاٹا کے امیدواروں کی درخواستوں پر غور 17، 18 اپریل کو کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ سے موصول درخواستیں 20 اپریل کے اجلاس میں زیر غور آئیں گی اور بلوچستان سے موصول درخواستوں پر 25 اپریل کو فیصلہ کیا جائے گا البتہ طے شدہ کسوٹی پر امیدواروں کو پرکھ کر سفارشات مرتب کریں گے تاہم شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی فہرست کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔
گاڈ فادراورچھوٹے ڈان کا وقت قریب آگیا ہے، عمران خان
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے، منتخت امیدوراوں کی دیانت، پارٹی سے وفاداری اور قابلیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔