بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

پتے پر انسانی شکل تخلیق کرنے کا منفرد کارنامہ، دیکھنے والے حیران

اشتہار

حیرت انگیز

باجوڑ کے لیف آرٹسٹ کامران خان درخت کے پتے پر انسانی شکل بنا کر آرٹ کے ایسے دلکش نمونے تخلیق کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے اپنے منفرد اور خوبصورت لیف آرٹ سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے لیف آرٹ کا شوق بچپن سے تھا لیکن باقاعدگی سے یہ کام کرتے ہوئے ایک سال ہوا ہے اور لوگوں کو میرا کام بہت پسند بھی آتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ایک پتے پر تصویر بنانے میں کم سے کم دو سے تین گھنٹے لگتے ہیں لیکن بعض اوقات کچھ تصویریں بہت زیادہ ٹائم لے لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کام کیلئے ایک خاص قسم کا پتہ استعمال کیا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ لیف آرٹ سے اب تک جن مشہور شخصیات کی تصاویر بنا چکا ہوں ان میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ارشد ندیم سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں