اشتہار

یوٹیوب سے طریقہ واردات سیکھنے والا ملزم گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راجھستان : نوکری کی تلاش میں گاؤں سے شہر آنے والے نوجوان نے یوٹیوب سے واردات کے طریقے سیکھ کر شہریوں کو کنگال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتراکھنڈ سے نوکری کی تلاش میں راجستھان آنے والے نوجوان کو جب امید کے برعکس نوکری نہ ملی تو اس نے جرم کا راستہ اپنالیا۔

روزگار نہ ملنے پر اس نے یوٹیوب سے چوری کرنے کے طریقے سیکھے اور ان پر عمل کرکے یکے بعد دیگرے چوری کی متعدد کامیاب وارداتیں کیں۔

- Advertisement -

لیکن بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی، بھیواڑی تھانہ پولیس نے ملزم نیرج ناتھ کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دس دنوں میں علاقے کی چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی چوری کی تھی۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل، چابی، کٹر، راڈ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھیواڑی کے مقامی تاجر نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی دکان کا تالا توڑ کر دکان میں رکھے ڈھائی لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسی طرح کی5 مزید وارداتیں سامنے آنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا گہرائی سے مشاہدہ کرنے کے بعد ملزم کی شناخت کی۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے اپنا نام نیرج ناتھ بتایا اور وارداتوں سے متعلق دیگر انکشافات بھی کیے، ملزم نے بتایا کہ اس نے 10 دن میں 6 وارداتیں کیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں