تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا وائرس، ڈیلیوری پارسل سے متعلق ماہرین نے اہم احتیاطی تدبیر بتادی

لندن: کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن شاپنگ کی جارہی ہے حتیٰ کہ لوگ اشیائے ضروریہ بھی گھر پر ہی آرڈر کررہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ گھر پر آنے والے پارسلز پر بھی کرونا وائرس موجود ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پارسل گھر آنے کے بعد اسے 72 گھنٹے کے لیے ایسے ہی پڑا رہنے دیں اور پھر اسے کھولیں۔

[bs-quote quote=”کاغذ کی مختلف اقسام پر کرونا وائرس 72 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ماہرین”][/bs-quote]

رپورٹ کے مطابق بیتھ، برسٹل اور ساؤتھ ہمپٹن کے تحقیق کاروں نے بتایا کہ کاغذ کی مختلف اقسام پر کرونا وائرس 72 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے چنانچہ اس دورانیے میں پارسل کو ہاتھ لگانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف بیتھ کے پروفیسر ڈاکٹر بین اینزورتھ کا کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ کرونا وائرس بھی اسی طرح پھیلتا ہے جس طرح دیگر وائرس پھیلتے ہیں، اس احتیاط پر عمل کرکے ہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں بہت حد تک کمی لاسکتے ہیں۔

پروفیسر پال لٹل کا کہنا تھا کہ اس سے کرونا وائرس میں بیمار ہونے والے کنبہ کے افراد کی تعداد کم کرنے میں مدد ملنی چاہئے ۔

Comments

- Advertisement -