اشتہار

جرم کی دنیا میں انوکھی واردات، مسافروں کو عملہ چھوڑ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں بس کمپنی کا عملہ ریاست آسام جانے والے درجنوں مسافروں کو دھوکے سے راستے میں اتار کر فرار ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کو دھوکے سے بس سے اتارنے اور راستے میں بے یار و مددگار چھوڑنے کا واقعہ ریاست کیرالہ اور آسام کے درمیان پیش آیا۔

بس کمپنی کا عملہ 64 مسافروں کو لیکر ریاست کیرالہ سے آسام کےلیے روانہ ہوا لیکن مسافروں کو منزل مقصود تک نہیں پہنچایا۔

- Advertisement -

بس عملے نے ضلع نکلونڈا میں ایک ہوٹل کے قریب بس میں فنی خرابی کا بہانہ بناکر بس روکی اور مسافروں کو نیچے اترنے کا کہا۔

تمام مسافروں کے بس سے اترنےکے بعد بس ڈرائیور اور کلینر بس صحیح کروانے کے بہانے مسافروں کو وہیں چھوڑ پر فرار ہوگئے لیکن مسافروں کو دھوکہ دہی کا اندازہ نہیں ہوا کیوں کہ عملہ کچھ ہی دیر میں واپس آنے کا بول کر گیا تھا۔

بس گئے ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے تو مسافروں بس کمپنی کو فون کیا لیکن نمبر بند ملا، جس پر پریشان مسافروں نے مقامی پولیس کو مطلع کیا اور واقعے آگاہ کیا جس پر پولیس نے مسافروں کےلیے کھانے کا انتظام کیا اور قریبی ہال میں ان کے رکنے کا انتظام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں