لبنان کی جانب سے ایرانی پروازوں پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی گئی ہے، جس کے بدلے میں ایران نے بھی لبنان کی پروازوں کے ایران آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران سے لبنان آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ آگاہ نہیں کیا گیا کہ پابندی کی مدت کتنی ہے، لبنان نے اسرائیلی الزام کے بعد ایرانی پروازوں پر گذشتہ ہفتے پابندی عائد کی تھی۔
اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران مسافر طیاروں کے ذریعے حزب کے لیے رقوم اسمگل کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو‘جہنم کے دروازے’کھل جائیں گے۔
بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب اسرائیل غزہ کے حوالے سے اپنی پالیسی کی بات کرتا ہے تو اسرائیل امریکا کے ساتھ ”مکمل”تعاون کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک مشترکہ حکمت عملی ہے اور ہم ہمیشہ اس حکمت عملی کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے، یقینی طور پر اگر ہمارے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو جہنم کے دروازے کھولے جائیں گے۔
نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی بازگشت سنائی جنہوں نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ”جہنم کے دروازے کھلے ہوں گے”اگر حماس نے جنگ سے پہلے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں اغوا کیے گئے درجنوں باقی ماندہ قیدیوں کو رہا نہ کیا۔
امریکا: برفانی طوفان سے 14 ہلاک، پارہ منفی 51 ہونے کا امکان
انہوں نے غزہ کی نسلی تطہیر سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو پٹی اور اس کے مستقبل کے لیے ایک جرات مندانہ وژن بھی قرار دیا۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ بات چیت کی کہ ”اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مستقبل ایک حقیقت بن جائے“۔