بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

لبنان کا اسرائیل، لبنان جنگ پر امریکی صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللّٰہ بو حبیب نے اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچاؤ کے لیے امریکا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ عبداللّٰہ بو حبیب نے نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچاؤ کے لیے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کرسکتا، پھر بھی پرامید ہوں، امریکا واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدل سکتا ہے۔

- Advertisement -

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس جنگ سے اسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملے گی، اسرائیلیوں کی واپسی کا حل صرف مذاکرات ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل غزہ کو قبرستان میں تبدیل کرنے کے بعد لبنان میں خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہوگیا، لبنان کی شہری آبادیوں پر ہزاروں میزائل داغ دیئے گئے، شہادتوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی، 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان پر کئے گئے تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے محفوظ رہنے کے لئے سینکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا اہم بیان سامنے آگیا

لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے، اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی اداروں کو بھی ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں