تازہ ترین

واٹس ایپ پر کال کرنی ہے تو ٹیکس دینا ہوگا، حکومتی اعلان

بیروت : لبنانی حکومت نے واٹس ایپ پر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا جس نے تقریباً سالانہ 20 کروڑ ڈالر آمدنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کی موجودہ کابینہ نے واٹس ایپ سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کی جانے والی مفت کالز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد 2020 تک ملک کی آمدنی میں اضافی کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لبنان اندورنی اور بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبنے کے ساتھ ساتھ کئی سنگین معاشی مسائل سے دوچار ہے، شرح نمو نہ ہونے کے برابر ہے ۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اقتصافی ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلانات کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی حکومت نے ریاست میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے معاشی بحران کے جلد خاتمے کا وعدہ کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان میں وزیر اعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ واٹس ایپ کالز پر ٹیکس عائد کرنے کے بعد سالانہ 20 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

سعد الحریری کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر وائس کالز کرنے پر روزانہ 20 سینٹ ٹیکس وصول کیا جائے لیکن وائس میسج، تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ملک میں صرف دو ہی کمپنیاں ہیں جو موبائل نیٹ ورک سروسز فراہم کرتی ہیں، دونوں کمپنیاں ریاست کی ملکیت ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ لبنان خطے کا واحد ملک ہے جہاں موبائل نیٹ ورک کے ریٹ سب سے زیادہ ہیں۔

لبنانی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹیلی کام منسٹر کا کہنا تھا کہ ٹیکس اس وقت تک لاگو نہیں کیا جاسکتا تھا جب تک صارفین کو بدلے میں کچھ نہ دیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کی مذکورہ بل پر رضامندی کے بعد مسودہ پارلیمنٹ میں بھیجا گیا۔

Comments

- Advertisement -