اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کورکمانڈر کراچی مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف کے تعینات ہونے کے بعد پاک فوج میں تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے‘ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کو کور کمانڈر کراچی جبکہ جنرل غیور کو ملٹری سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’پاک فوج میں تقرریوں و تبادلوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کورکمانڈر کراچی نوید مختار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو مقرر کردیا گیا ہے‘‘۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود چیف آف لاجسٹک اسٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔


پڑھیں: ’’ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ‘‘


خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے آئینی طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے چار سنیئر آرمی افسران میں سے لیفٹینٹ جنرل قمر باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے بعد نئے آرمی چیف نے 29 نومبر کو پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔

واضح رہے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد کراچی میں آپریشن شروع کیا گیا، جس میں جنرل نوید مختار نے متعدد بار سیاسی جماعتوں کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو بلاتفریق آپریشن کی ہدایات کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں