منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔

آغا حسن عسکری کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے حسن عسکری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت، غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ حسن عسکری کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے بے شمار سپرہٹ فلمیں تخلیق کیں، 1975 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’وحشی جٹ‘ نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی وہیں، اس فلم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی نئی راہ بھی متعین کی تھی۔

حسن عسکری کی اہم فلموں میں تیرے پیار میں، عبد اللہ دی گریٹ، جنت کی تلاش، دل کسی کا دوست نہیں، اچھا شوکر والا، شیر دل، میلہ، دوریاں، تلاش، اک دوجے کیلیے، طوفان، جٹ دا کھڑاک، ہیرا اور خون پسینہ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں