تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ریکوڈک معاہدے پر ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی اور اس کے لیے سینیٹ اجلاس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قانون سازی کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری کارروائیوں سے تحفظ دینا ہے، سرمایہ کاری تحفظ بل میں سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل ہوگا۔

قانون سازی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا، اس کا فیصلہ سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی شکایات پر کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بل پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے یا قومی اسمبلی میں، اس متعلق مشاورت جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -