تازہ ترین

یو اے ای میں ویزہ جرمانوں کے شکارغیرملکیوں کےلیےسنہری موقع

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ویزہ کی خلاف وزریاں کرنے والوں کو دوسرا موقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے جرمانے ادا کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور بین الاقوامی معاملات کے جنرل ڈائریکٹر محمد المری کا کہنا ہے کہ ویزہ کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو دوسرا موقع فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ جرمانےادا کرسکیں۔

یو اے ای حکام کے مطابق صرف اس سال اب تک انسانی بنیادوں پر ویزہ کی خلاف وزری کرنے والوں کی 25 ہزار درخواستوں کو وصول کیا گیا جن میں سے بعض افراد کے جرمانوں کو ختم اوربعض میں کمی کی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور بین الاقوامی معاملات کے جنرل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسی طرح ایک پاکستانی نے اپیل کی ہے کہ اس کا جرمانہ معاف کردیا جائےکیونکہ جرمانہ اتنا ذیادہ ہے کہ وہ اسے ادا نہیں کرسکتا۔


بےگناہ شخص کی گرفتاری، دبئی پولیس اہلکارکوقید کی سزا


یو اے ای میں اس پاکستانی شخص پر ویزہ خلاف ورزیوں کے باعث 3 لاکھ 50 ہزار درہم جرمانہ ہے اس کے ہربچے کے پاسپورٹ پر 50 ہزار درہم جرمانے ہیں۔

پاکستانی شہری نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جرمانوں کو ادا نہیں کرسکتا کیونکہ اس کو دورے پڑتے ہیں اور اس کے علاج پر ماہانہ 700 درہم خرچ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جرمانہ ادا کرنے سے قاصر ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -