نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی.
تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی کی ٹوئیٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں لیونارڈو ڈی کیپریو سے ملنے اور اَن کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی گئی
.
Met and invited Leonardo di Caprio UN messenger of peace to Pakistan pic.twitter.com/WctGLLJ3UT
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) April 22, 2016
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اقوام متحدہ میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں امن کے سفیر کے طور پر خطاب کیا. اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ڈی کیپریو نے ماحولیاتی تبدیلی کا موازنہ غلامی سے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے کانگریس کے سامنے خطاب کر کے جس طرح غلامی کو امریکہ کے لئے اَس وقت کا بڑا چیلنچ قرار دیا تھا اسی طرح ماحولیاتی تبدیلی عالمی دنیا کے لئے دور حاضر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے.
Leonardo di Caprio addressing the GA as a messenger of peace pic.twitter.com/xV2gAGfzer
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) April 22, 2016
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جب تک ہم نامیاتی ایندھن کو استعمال کرنا چھوڑ نہیں دیتے تب تک ہماری دنیا کو محفوظ نہیں کہا جاسکتا.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان نے 174 ممالک سمیت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے پر دستخط کیے اور اس بات پراتقاق کیا کہ 2020 تک تمام ممالک ماحولیاتی تبدیلی کو 2 فیصد تک کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے.