تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

ایبٹ آباد میں چیتے کا حملہ، 8 سالہ بچہ جاں بحق

ایبٹ آباد: جنگلی چیتے نے خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن میں حملے کر کے  8 سالہ سفیان نامی بچے کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی پہاڑی علاقے نملی میرا کا رہائشی 8 سالہ سفیان گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک اُس پر جنگلی چیتے نے حملہ کردیا۔

سفیان کے دوستوں کی چیخ و پکار سُن کر اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے مگر حملہ اس قدر شدید تھا کہ 8 سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس اور مقامی افراد نے بچے کو ایبٹ آباد کے بے نظیر آباد اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کی گئی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: تین افراد کو زخمی کرنے والی چیتا نما جنگلی بلی

اہل علاقہ کے مطابق گلیات اور ٹھنڈیانی میں جنگلی چیتوں کے حملے سے گزشتہ چند سالوں کے دوران 4 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات چیتوں کو انسانی آبادی سے دور رکھنے میں ناکام ہے ، دوسری جانب وائلڈ لائف حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ خونخوار چیتے کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں نملی میرا بھیج دی گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیتے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جہاں بھی نظر آئے گولی مار دی جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی کوشش اُسے زندہ گرفتار کرنے کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پرندوں کو کھانے والی جنگلی بلیوں کے ’قتل‘ کا فیصلہ

مقتول سفیان کے والد نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیتوں سے تحفظ فراہم کریں تاکہ مستقبل میں دوسرے بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -