جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

زخمی تیندوا بے قابو:3پولیس اہلکاروں کو حملہ کرکے زخمی کردیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ہریانہ : بھارت میں پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر خونخوار تیندوے نے حملہ کرکے زخمی کردیا، حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے پانی پت میں ایک زخمی تیندوے نے پولیس اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کے عملے پر حملہ کردیا۔

پانی پت کی ضلع پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار بہرام پور گاؤں میں آنے والے تیندوے کو قابو کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔

اسی دوران زخمی تیندوا پہلے ایک اہلکار پر حملہ آور ہوتا ہے اور پھر دوسرے اہلکار کو پکڑلیتا ہے اسی افرا تفری میں ایک اور اہلکار اس پر لاٹھی سے زور دار حملہ کرتا ہے جس سے وہ دور جاکر گرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پالیا اور جانور کو پرسکون کردیا۔

واقعے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ متعلقہ ایس پی نے زخمی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں