منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

چیتے کا مسجد میں گھس کر نمازیوں پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع کی ایک مسجد میں چیتا گھس آیا اور اس نے نمازیوں پر حملہ کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لکشمی پور گاؤں کی مسجد میں فجر کی نماز ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران چیتا اندر گھس آیا، اس کے حملے میں 3 نمازی زخمی ہوئے۔

چیتا مسجد کی چھت کے راستے اندر داخل ہوا۔ زخمی کی شناخت ساجد علی، نور الہدیٰ اور حیدر کے نام سے ہوئی۔ ان افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: گھر کے بیڈروم میں چیتا گھس آیا، ویڈیو وائرل

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے چیتے کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی تاکہ وہ مزید کسی کو نقصان نہ پہنچا سکے، تاہم وہ ہلاک ہوگیا۔

ادھر، محکمہ جنگلات کے حکام نے چیتے کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دیں اور 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ حکام نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد چیتے کی ہلاکت کی وجہ واضح ہو جائے گی۔

اس سے قبل بھارتی شہر بلرام پور میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں جہاں چیتا 8 سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے اپنے ساتھ لے گیا جبکہ بعد میں بچی کی لاش جنگلات سے برآمد ہوئی تھی۔

8 سالہ انوشکا اتوار کو شام کے وقت کھیلنے نکلی تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے چیتے نے حملہ کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل افسر نے کہا تھا کہ بچوں کے چیخنے سے لوگوں کی توجہ مبذول ہوئی، گاؤں والوں نے درندے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچی کے ساتھ غائب ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں