منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

خونخوار تیندوے نے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

رہائشی سوسائٹی کی باؤنڈری وال کے پاس ایک خونخوار تیندوے کو آزادانہ طور پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کی ایک رہائشی سوسائٹی کے پاس رات کے وقت ایک تیندوا اچانک نمودار ہوا جسے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھا گیا۔

خونخوار تیندوے کو باؤنڈری وال کے قریب گھومتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد ممبئی کی سوسائٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد مکینوں نے محکمہ جنگلات سے رابطہ کیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں محکمہ جنگلات کے حکام نے فوری اقدامات کرتے ہوئے چیتے کو قابو کرکے پکڑ لیا، تیندوے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ رہائشی کمپلیکس ایک جنگل کے قریب واقع ہے، جنگلی حیات کے ماہرین نے مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ چوکنا رہیں اور خصوصاً رات کے وقت اندھیرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ ایسے درندے گھات لگا کر اچانک حملہ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں