اشتہار

کنڈے ڈالنے والوں کو ہتھکڑیاں لگانے کی تیاری، اہم شخصیات سمیت 330 بجلی چور پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران اہم شخصیات سمیت 330 بجلی چور پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ، لیسکو نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تین سو تیس بجلی چور پکڑے لئے۔

ترجمان لیسکو نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر پڈہار بجلی چوری میں ملوث نکلے، مہر سعید ظفر پڈہار کو 8620یونٹس 2 لاکھ 50 ہزار روپے چارج کردیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا ایوب کو 1096 یونٹس پر 69 ہزار 457 روپے اور سابق وائس چیئرمین پی ایم ایل این اللہ توکل کو 5 ہزار 156 یونٹس پر 2 لاکھ 68 ہزار 112 روپے چارج کیے گئے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما طارق جاوید کو 4 ہزار 753 یونٹس پر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے اور گرین کیپ سوسائٹی کو 71 ہزار 943 یونٹس 35 لاکھ 97 ہزار 150 روپے چارج کئے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ملزمان کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار روپے چارج کئے گئے اور ملزمان کے خلاف 130 ایف آئی آرز درج کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں