جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سابق سربراہان سے کم اخراجات، وزیراعظم نے دورہ افغانستان میں نئی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مثال قائم کر دی۔سابق سربراہانِ مملکت کے دورہ افغانستان کی نسبت وزیراعظم عمران نے کم اخراجات کرکے قومی خزانے کی خاطر خواہ رقم بچالی۔

سابق سربراہان نےدورہ افغانستان پرقومی خزانےسے کتنی رقم خرچ کی؟ اے آر وائی نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے بعد افغانستان کا دورہ بھی سابق سربراہان کی نسبت کم خرچ میں مکمل کیا۔

وزیراعظم نےکابل کا دورہ صرف11ہزار امریکی ڈالرز میں مکمل کیا جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے2015میں دورہ افغانستان58000ہزارڈالرزمیں کیا۔

- Advertisement -

راجا پرویز اشرف کا 2012میں دورہ افغانستان قومی خزانےکو51000ڈالرز میں پڑا تھا۔سابق صدرآصف زرداری نے بھی 2009میں44000ہزارڈالرزکی خطیررقم خرچ کی۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان محض11ہزارامریکی ڈالرز میں مکمل ہوا۔وزیراعظم کی سکیورٹی، عملےسمیت تمام اخراجات11ہزار ڈالرز میں مکمل ہوئے

وزیراعظم نےسرکاری دورے پر زائداخراجات نہ کرنےکی ہدایت دےرکھی ہے۔اس سےقبل دورہ امریکابھی باقی سربراہان مملکت کی نسبت سب سےکم خرچ میں مکمل ہوا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں