اشتہار

کورونا وائرس؛ سندھ حکومت نے اچھی خبر سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:‌ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 72 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ کراچی کی لیب میں کیے گئے 72 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نےسوشل ڈسٹنسنگ پرعمل کیا ہے، احتیاط اور خود کو محفوظ رکھنے کا فائدہ سامنے ہےآئیں ہم سب ذمہ دار شہری ہونےکا مظاہرہ کریں۔

- Advertisement -

پاکستان میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد449ہے، کورونا کےمریضوں کی سب سےزیادہ تعداد 245 سندھ سے ہے، بلوچستان میں81، پنجاب78 اور کےپی میں 23 کورونا مریض ہیں، اسلام آبادمیں9 ،گلگت بلتستان12 اور ایک کورونا مریض کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

ملک میں کوروناوائرس کےباعث اب تک 3اموات ہوئی ہیں، ایک کراچی، ایک مردان اور ایک پشاور شہر میں کورونا کا مریض جان سے گیا۔

اسی طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں