جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ جسٹس سرفراز ڈوگر کے ملتان بینچ جانے کے باعث تحلیل ہوا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے نئے ڈویژن بینچ کی منظور ی دی، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں نیا دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

خیال رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے سزا معطلی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 جولائی کو انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے اپنے حکم میں حنیف عباسی کو عمرقید اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، مسلم لیگ کے رہنما کو سزا سنانے کے بعد اے این ایف نےگرفتار کرلیا تھا۔ بعدازاں رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں