لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے چھپ کر شادی کرنے والے شخص مظفر نواز کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مجسٹریٹ کی سزا کے فیصلے اور سماعت کو کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اپیل پر قرار دیا کہ مسلم فیملی لا آرڈیننس کے تحت کیس کی سماعت کا اختیار صرف فیملی کورٹ کو ہے، مجسٹریٹ کو اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں۔
مظفر نواز کو پہلی بیوی عشرت رسول کی اجازت کے بغیر ستارہ جبین سے شادی کے الزام میں سزا ہوئی، پہلی بیوی کی شکایت پر مجسٹریٹ نے مظفر نواز کو تین ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
بعد ازاں مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت نے بھی اپیل خارج کردی تھی۔
Comments
- Advertisement -